بھٹکل:25/ فروری (ایس اؤنیوز)کے ایس ٹی اے (K.S.T.A)ادارے کی طرف سے اقلیتی طبقے کے مسلم خواتین کے لئے مفت سلائی تربیتی کورس کا اہتمام کیا جارہاہے جس سے اقلیتی طبقے کی خواتین بہتر استفادہ کرتے ہوئے خود مختار انہ زندگی گزار سکتی ہیں، یہ بات ادارے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہی گئی ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس مفت سلائی تربیتی کورس کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کی خواہشمند خواتین کی عمر 18سے 40سال کے درمیا ن اور کم ازکم پانچویں جماعت تک کی تعلیم ہونا ضروری ہے۔ خواہشمند خواتین کاسٹ سرٹی فکیٹ، پانچویں جماعت کی ٹرانسفر سرٹی فکیٹ، آدھار کارڈ اور پانچ عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ نہرو روڈ پر پرانے سنڈیکیٹ بینک کے سامنے واقع کے ایس ٹی اے تربیتی مرکز سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔مزید جانکاری کے لئے
موبائل نمبر:9900365889 / 7899090234 / 8310832577 / 9480086889 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔